جمعرات کو جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتہ وار مرمت کے لیے معطل رہنے کے بعد ٹریفک دوبارہ شروع کی گئی۔
دریں اثنا سرینگر - لیہہ قومی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری ہے، جبکہ 86 کلومیٹر لمبی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل رواں دواں ہے۔
ٹریفک ذرائع کے مطابق آج قومی شاہراہ پر دو طرفہ لائٹ موٹر وہیکل ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔ تاہم ہیوی موٹر گاڑیاں (ایچ ایم وی) اور سیکیورٹی فورس کے قافلہ کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایچ ایم وی کو مخالف سمت سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔