سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنی والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ ہفتے کی صبح ایک دن بعد ٹریفک نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم مہر - شال گری پر رک رک کر چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل سست ہے۔ بتادیں کہ قومی شاہراہ پر جمعے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل مرمت کے کام کی وجہ سے بند تھی۔ ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک بیان جاری کیا تھا جس کے مطابق قومی شاہراہ مرمت کے کام کے پیش نظر 3 اور 10 مارچ کو بھی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Srinagar Jammu Highway Blocked سرینگر-جموں شاہراہ دوسرے روز بھی بند