اردو

urdu

By

Published : Nov 2, 2022, 2:00 PM IST

ETV Bharat / state

Srinagar-Leh Highway سری نگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔ Srinagar Leh Highway resumes

سری نگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
سری نگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ایک روز بعد بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔ بتادیں زوجیلا پاس پر برف باری ہونے سے اس شاہراہ کو منگل کے روز ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ Srinagar Leh Highway resumes

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو بدھ کی صبح دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ ادھر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details