اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر قانونی پارکنگ جاری، محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی - traffic jam

شہر سرینگر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف محکمہ ٹریفک جموں و کشمیر سخت کارروائی عمل میں لانے کے ہمیشہ سے بلند و بانگ دعوے اور وعدے کرتا آیا ہے۔ تاہم زمینی سطح پر یہ تمام وعدے سراب ہی ثابت ہو رہے ہیں۔

wrong parking

By

Published : Apr 23, 2019, 4:28 PM IST

شہر سرینگر کی مصروف ترین سڑکوں جن میں ریز یڈنسی روڑ، گھنٹہ گھر، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، کرن نگر اور بٹہ مالو وغیرہ شامل ہیں میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلافی ورزی کھلے طور محکمہ ٹریفک کی ناک کے نیچے ہو رہی ہے لیکن محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔

چھوٹی گاڑیوں کے مالکان بنا کسی ڈر کے اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کناروں پر غیر قانونی طور پارک کرتے ہیں جس وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب غلط پارکنگ اور ٹریفک جام کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرینگر میں غیر قانونی پارکنگ کا سلسلہ جاری، محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار اگر چہ کبھی کبھار غیر قانونی طور پارک کی گئی گاڑی ضبط یا مالکان کے خلاف چالان کرتے ہیں تاہم اس سے کوئی خاص فرق واقع نہیں ہوتا۔

طالب علموں کا ماننا ہے کہ وہ جگہ جگہ پر غلط پارکنگ کی وجہ سے ہوئے ٹریفک جام کے سبب وقت پر کالج نہیں پہنچ پاتے، جس وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

وہیں ملازمین اور راہگیروں کا کہنا ہے کہ سڑک کے دونوں اطراف سے ایک انچ جگہ بھی غیر قانونی طور پارک کی گئی گاڑیوں سے آزاد نہیں ہے۔ جس وجہ سے پیدل چلنے میں بھی کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ ٹریفک غیر قانونی پارکنگ کے خلاف مہم چلائے اور شہر سرینگر میں ٹریفک جام سے لوگوں کو نجات دلا کر اپنے فرض شناسی کا ثبوت پیش کرے۔
وہیں لوگوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احساس ذمہ داری سے کام لے کر سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ سے اجتناب کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details