گزشتہ روز سرینگر انتظامیہ نے شہر کے تاجروں اور صنعتی ایسوسی ایشن کو اپنے دکانوں میں سرویلینس کیمرے 15 روز کے اندر نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جہاں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ملک دشمن اور تخریبی عناصر کی طرف سے جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کے حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر جان و مال کی حفاظت کے لیے مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں Srinagar administration orders traders to install CCTV۔
حکم کے مطابق، کیمروں کو اس طرح سے نصب کیا جانا چاہیے کہ وہ دکانوں کے داخلی اور خارجی راستوں 40 میٹر تک ریکارڈ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ حکم نامے میں کمروں کی اسپشیفکیشن بھی دی گئی ہے۔ یہ کاروباری مالکان کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ جب بھی مطالبہ کیا جائے تو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کریں اور سی سی ٹی وی سسٹم میں کسی بھی مشکوک حرکت یا سرگرمی کو دیکھنے کی صورت میں اپنے قریبی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کو مطلع کرے۔