اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tourists Protest in Srinagar Quarantine Centre: سیاحوں کا سرینگر کے قرنطینہ مرکز میں احتجاج - Srinagar Airport Quarantine Centre protest

سیاحوں نے قرنطینہ سینٹر صنعت نگر، سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

Tourists Protest in Srinagar
سیاحوں کا سرینگر کے قرنطینہ مرکز میں احتجاج

By

Published : Dec 4, 2021, 4:41 PM IST

وادی کشمیر کی سیر و تفریح پر آئے متعدد سیاحوں نے سری نگر کے صنعت نگر میں واقع قرنطینہ سینٹر میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج Protest in Srinagar Quarantine Centre کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی۔ گائیڈ لائز Corona SOPs کے برعکس انہیں کورونا کی منفی رپورٹ کے باوجود جبراً قرنطینہ مرکز میں رکھا جا رہا ہے۔

سیاحوں کا سرینگر کے قرنطینہ مرکز میں احتجاج

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیاحوں نے دعویٰ کیا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر انکی کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود انہیں سات دنوں تک صنعت نگر، میراج ہال میں کورنٹائن کیا گیا ہے جو، انکے مطابق، مرکزی سرکاری کی جانب سے گائیڈ لائنز کے بالکل بر عکس اور سمجھ سے بالا تر ہے۔

دارالحکومت دہلی کے رہائشی ایک سیاح نے بتایا کہ وہ مالدیپ سے ہوتے ہوئے کشمیر کی سیر وتفریح کیلئے آئے تھے تاہم سرینگر ائرپورٹ Srinagar Airport پر انکا ٹیسٹ کیا گیا جو انکے مطابق منفی ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ منفی رپورٹ کے باوجود انہیں انتظامیہ کی جانب سے سات دنوں کے لیے جبرا قرنطینہ مرکز میں رکھا جا رہا ہے۔

سیاح کے مطابق کورونا مخالف ویکسین Corona Vaccine کی دونوں خوراک لینے کی سرٹیفکیٹ دکھانے کے باوجود اُنہیں کمرے میں بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو ہو رہے ہیں۔

25 سالہ سیاح کے مطابق دو کشمیر محض دو دن کی سیر و تفریح کے لیے آئے تھے اور اب قرنطینہ کیے جانے کے سبب وہ سیر و تفریح کے لیے میریج ہال سے باہر بھی نہیں جا پا رہے ہیں جب کہ، انکے مطابق، قرنطینہ کی وجہ سے انکی بکنگ بھی ضائع ہو رہی ہے جس سے وہ مالی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:DC Srinagar on Corona Testing: ’بین الاقومی مسافر کو بغیر ٹیسٹنگ ائرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں‘

سیاحوں نے دعویٰ کیا کہ قرنطینہ مرکز میں انہیں گرم پانی اور کھانے پینے جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں جس کے سبب وہ کئی مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔

سیاحوں نے بتایا کہ وہ کشمیر سیر وتفریح اورگھومنے کیلئے آئے تھے جس کے لیے انہوں نے کثیر رقم خرچ کی ہے تاہم انکے مطابق سرینگر انتظامیہ کے قرنطینہ قانون نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details