اردو

urdu

ETV Bharat / state

Paragliding in Kashmir میں نے پرندے کی طرح اڑنے کا اپنا خواب پورا کیا، کشمیر میں سیاح - پیرا گلائیڈنگ کمپنی کراقورم ایکسپلوررز

رواں برس ایڈونچر کے شوقین سیاح پیرا گلائیڈنگ کے دلکش مقام استن مارگ ٹاپ کا رخ کر رہے ہیں۔ راجستھان کے جے پور سے تعلق رکھنے والی پوجا کہتی ہیں کہ ''میں نے استن مارگ سے پرندے کی طرح اڑنے کا اپنا خواب پورا کیا، میں نے اونچائیوں سے ڈل جھیل، مہادیو چوٹی، دچیگام نیشنل پارک اور مغل باغات کا نظارہ دیکھا، جو انتہائی خوبصورت ہے۔''

میں نے پرندے کی طرح اڑنے کا اپنا خواب پورا کیا، کشمیر میں سیاح
میں نے پرندے کی طرح اڑنے کا اپنا خواب پورا کیا، کشمیر میں سیاح

By

Published : May 25, 2023, 3:41 PM IST

Updated : May 25, 2023, 6:17 PM IST

میں نے پرندے کی طرح اڑنے کا اپنا خواب پورا کیا، کشمیر میں سیاح

سرینگر (جموں و کشمیر): ملک بھر میں شدید گرمی کے دوران اکثر و بیش تر سیاح وادی کشمیر کا رخ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ رواں برس سیاح پیرا گلائیڈنگ کے دلکش مقام استن مارگ ٹاپ کا رخ کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت جانب سے نجی پیرا گلائیڈنگ کمپنی (کراقورم ایکسپلوررز) کے تعاون سے سرینگر میں کمرشل پیراگلائیڈنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

پیراگلائیڈنگ آستان مارگ کی چوٹی سے شروع ہوتی ہے اور سرینگر کے مضافات میں چاند پورہ کرکٹ گراؤنڈ میں اختتام ہوتی ہے۔ ہاروان سے استنمارگ تک کا سفر 40 منٹ کا ہوتا ہے۔ یہاں سے سیاح اپنی سواری بک کرتے ہیں اور ہاروان گارڈن کے نزدیک رپورٹ کرتے ہیں، جہاں سے انہیں استنمارگ کی چوٹی پر لے جایا جاتا ہے۔ ماہرین سے ضروری آلات اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ حاصل کرنے کے بعد پیرا گلائیڈرز 12 سے 15 منٹ تک پرواز کرتے ہیں۔ 1615 میٹر (5330 فٹ) کی بلندی پر سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں۔

راجستھان کے جے پور سے تعلق رکھنے والی پوجا کہتی ہیں کہ ''میں نے استن مارگ سے پرندے کی طرح اڑنے کا اپنا خواب پورا کیا، میں نے اونچائیوں سے ڈل جھیل، مہادیو چوٹی، دچیگام نیشنل پارک اور مغل باغات کا نظارہ دیکھا، جو انتہائی خوبصورت ہے۔ ہر ایک کو زندگی میں ایک بار پیراگلائیڈنگ ضرور کرنی چاہیے۔ پورے سفر کے دوران پائلٹ (ٹرینر) میری مدد کرتا رہا۔ میں نے اس سواری کا ہر ایک لمحہ لطف اٹھایا۔"

سرینگر کے راج باغ علاقے کے ایک مقامی عقیل نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے اور بالآخر آج ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیزن کے اختتام پر یہ موقع میرے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ تاہم آج میں کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرا گلائیڈنگ سے پہلے تو خوف محسوس ہو سکتا ہے، لیکن ایک بار جب آپ پیرا گلائیڈنگ کا مزا لے لیں گے تو آپ کی زندگی کا یہ بہترین لمحہ بن جائےگا۔

وہیں دوسری طرف سائٹ پر موجود پائلٹس یعنی ٹرینرز نے پیراگلائیڈنگ کرنے والے سیاح کی تعریف کی۔ پائلٹ دنیش جموال، جنہوں نے 300 گھنٹے سے زیادہ پرواز کیا ہے، نے کہا کہ نیلے آسمان میں پہاڑوں کے شاندار اور ناقابل یقین نظارے نظر آتے ہیں۔ جس سے سیاح بہت خوش ہوتے ہیں۔ سنہ 2013 سے میں نے پیرا گلائیڈنگ کر رہا ہوں۔ میں نے اکیلے ہی پیراگلائیڈنگ شروع کی تھی۔ میں نے تجارتی لائسنس بھی حاصل کیا ہیں۔ بھارت میں پیراگلائڈنگ کا سب سے اچھا مقام یہاں ہے۔ ایک کلائنٹ کو سواری پر لے جانے سے پہلے تمام حفاظتی طریقہ کار اختیار کیے جاتے ہیں۔

پہاڑوں کے نظارے اور ڈل جھیل کے چمکتے پانی کی بدولت پیرا گلائیڈنگ سیاحوں میں کافی مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ کمپنی کی طرف سے 10 سے 12 منٹ کی ایڈونچر سواری مناسب قیمت پرفراہم کی جاتی ہے۔ یہ سیزن مئی سے اکتوبر یا نومبر کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ سیاح پیراگلائیڈنگ کا مزہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tulip Garden in Srinagar کشمیر جنت ہے اور ہر کسی کو وادی کا رخ کرنا چاہیے، سیاح

Last Updated : May 25, 2023, 6:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details