اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کووڈ کی لہر سے سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں' - اروند سنگھ

اروند سنگھ کا کہنا تھا کہ اگرچہ کووڈ 19 سے لوگ سیرو تفریح کے لئے گریز کر رہے ہیں تاہم کشمیر میں گرما کے موسم کے دوران سیاحوں کا آنا جانا رہے گا۔

کووڈ کی لہر سے سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں: ٹوریزم سیکریٹری
کووڈ کی لہر سے سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں: ٹوریزم سیکریٹری

By

Published : Apr 13, 2021, 6:55 AM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے تناظر میں مثبت معاملات میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے مطابق کشمیر کی سیر پر آنے والے سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں-

کووڈ کی لہر سے سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں: ٹوریزم سیکریٹری
مرکزی حکومت کے محکمہ سیاحت کے سیکریٹری اروند سنگھ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ ہفتوں سے سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں اور سیاحوں میں گراوٹ بھی دیکھی جارہی ہے- انکا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ کووڈ 19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل کروا رہی ہے اور شعبہ سیاحت میں بھی ان ایس او پیز پر عمل ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگرچہ کووڈ 19 سے لوگ سیرو تفریح کے لئے گریز کر رہے ہیں تاہم کشمیر میں گرما کے موسم کے دوران سیاحوں کا آنا جانا رہے گا۔ اروند سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات پر انفراسٹرکچر کو بڑھاوا دینے کے لئے 567۰70 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں- جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ سال کے نومبر سے کشمیر میں 67 فلموں اور ڈرامے کے لئے گانے فلمائے گئے ہیں جس سے سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلم سازوں کو کشمیر میں شوٹنگ کرنے کے راہ کو ہموار بنانے کے لئے فلم پالسی جلد نافذ ہوگی جس کا اعلان پہلی ہی جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا ہے۔واضح رہے کہ یہ افسران سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں تین روزہ سیاحتی تقریبات کے حاشیے پر پریس کانفرس سے خطاب کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details