اردو

urdu

ETV Bharat / state

’زندگی میں ایک مرتبہ کشمیر ضرور آنا چاہیے‘ - گلمرگ میں سرمائی کھیلوں

گلمرگ کے پہاڑوں پر دس سے بارہ فٹ تک برف جمع ہونے کی وجہ سے علاقے میں موجود اِسکٹ بازوں اور دوسرے متعدد سرمائی کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں اور عام سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، سیاحوں نے کشمیر کو محفوظ اور بہترین جگہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے زندگی میں ایک مرتبہ ضرور کشمیر آنے کی اپیل کی ہے۔

The Gulmarg area is much more pleasant for tourists
گلمرگ کا علاقہ سیاحوں کے لیے کافی زیادہ خوشگوار ہے

By

Published : Jan 10, 2021, 4:17 PM IST

مرکز کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے 56 کلو میٹر دور ضلع بارہمولہ کا گلمرگ علاقہ، شدید برفباری کے بعد متعدد مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

گلمرگ کا علاقہ سیاحوں کے لیے کافی زیادہ خوشگوار ہے

گزشتہ دنوں گلمرگ میں برس کی سب سے زیادہ برفباری درج کی گئی ہے، محکمہ سیاحت کے عہدیداروں کے مطابق وادی گلمرگ میں اس وقت تقریبا پانچ فٹ برف درج کی گئی ہے جبکہ قریبی پہاڑی اور اس سے منسلک دیگر چھوٹی پہاڑیوں پر دس سے بارہ فٹ تک برفباری درج کی گئی ہے، جس سے علاقے میں موجود اِسکٹ بازوں اور دوسرے متعدد سرمائی کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں اور عام سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سیاحوں کے مطابق گلمرگ کا علاقہ سیاحوں کے لیے کافی زیادہ خوشگوار ہے، انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے بارے میں جیسا کہا جاتا ہے کہ یہاں پر لوگ محفوظ نہیں ہیں وہ باالکل ہی غلط ہے، کیونکہ ہم لوگ یہاں پر آٹھ روز سے سیرو تفریح کررہے ہیں اور ہم بالکل ہی محفوظ ہیں، اس لیے میں دوسرے لوگوں سے بھی گزارش کرتی ہوں کہ زندگی میں ایک بار کشمیر ضرور آنا چاہیے۔

ایک دوسرے سیاح نے کہا کہ کشمیر سے متعلق جو کچھ بھی انفارمیشن دی جاتی ہے کہ وہاں پر دہشت گردی زیادہ ہے وہ بالکل ہی جھوٹ ہے اس کے برعکس یہاں کے لوگ مہمانوازی کے ساتھ ساتھ کافی زیادہ معاون اور مدد گار ہوتے ہیں، اس لیے ایک مرتبہ کشمیر میں ضرور آنا چاہیے۔

سیاحت کے عہدیداروں کے مطابق گلمرگ میں سرمائی کھیلوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے میلوں کو بھی انعقاد کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں مختلف کھیلوں کے حوالے سے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: برفباری کے بعد سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں بحال

ABOUT THE AUTHOR

...view details