اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2022, 2:08 PM IST

ETV Bharat / state

Tourist Excited by Snowfall in Kashmir کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری سے سیاحوں میں جوش و خروش

وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام سیاحتی مقامات کے وسیع وعریض سبزہ زاروں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔ وادی کے ان سیاحتی مقامات خاص طور پر مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں جمعرات کو سیاحوں کو برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ Tourist excited by snowfall in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام سیاحتی مقامات کے وسیع وعریض سبزہ زاروں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔جہاں موسم گرما میں ان سیاحتی مقامات کی دلکش چراگاہیں سیاحوں کی آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا سامان فراہم کرتی ہیں، وہیں موسم سرما میں جب ان میدانوں پر برف کی چادر بچھ جاتی ہے تو ان کا نظارہ اس قدر قابل دید ہوتا ہے کہ لوگ، خصوصاً غیر مقامی سیاح ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔Tourist excited by snowfall in Kashmir

وادی کے ان سیاحتی مقامات خاص کر مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں جمعرات کو سیاحوں کو برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔برف باری کے بیچ یہ سیاح اپنے ہوٹلوں اور ریستوران سے باہر آگئے اور میدانوں میں ان کو برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ سیاح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ بعض سیاحوں کو برف باری بیچ ناچتے گاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بعض مختلف جگہوں پر کھڑے ہوکر سیلفیاں لیتے ہوئے نظر آئے۔

کولکاتا سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ میں موسم گرما میں گلمرگ کئی بار آیا ہوں اور یہاں کے قدرتی خوبصورتی کے نظاروں سے لطف اندوز ہوا ہوں لیکن امسال پہلی بار یہاں برف دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ جس قدر یہاں لطف موسم گرما میں سیر کرنے کو آتا ہے سرما میں برف کے نظارے اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہر سال اس موسم میں یہاں آنے کی کوشش کروں گا۔ایک اور خاتون سیاح نے کہا کہ وادی صرف گرما میں ہی جنت نہیں ہے بلکہ سرما میں یہ جنت سے بھی بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا، 'زندگی میں پہلی بار برف دیکھی وہ بھی گلمرگ جیسے دنیا کے خوبصورت مقام پر اس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے سرما میں وادی کے برف پوش سیاحتی مقامات کا نظارہ نہیں دیکھا سمجھ لو کہ اس نے دنیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا۔ موصوفہ نے کہا کہ ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سرما میں وادی کی سیر کرنے کے لئے ضرور آئیں۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا رک رک کر سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall in Gulmarg گلمرگ، پیر کی گلی میں تازہ برف باری، لداخ کے کھر دنگلا پاس، چھنگلہ پاس میں بھاری برف باری

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details