اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tourist Died in Srinagar: سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت

ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ Tourist died of heart attack

سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت
سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت

By

Published : May 14, 2022, 12:33 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "اس سیاح کی شناخت سلمیٰ صدیقی کے نام کے طور پر ہوئی ہے جو احمد آباد گجرات کی رہائشی ہیں۔ وہ ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'سلمیٰ نے سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُن کو مردہ قرار دے دیا۔" Gujarat woman tourist dies of heart attack

واضح رہے اس سے قبل 9 مئی کو ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون سیاح کی بھی جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details