اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو روزہ روایتی پکوان مقابلہ اختتام پذیر - kashmir cultural food

مقابلے میں کشمیر کے مختلف حصوں سے 50 کے قریب خواتین شریک تھیں جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور کشمیر کے پرانے اور روایتی پکوانوں کو تیار کرنے میں اپنا ہنر دکھایا۔

محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام دو روزہ روائتی پکوان مقابلہ اختتام پذیر
محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام دو روزہ روائتی پکوان مقابلہ اختتام پذیر

By

Published : Nov 24, 2020, 3:16 PM IST

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام دو روزہ روایتی پکوان مقابلہ سرینگر کے کونگپوش ریستوراں میں اختتام پزیر ہوا۔

محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام دو روزہ روائتی پکوان مقابلہ اختتام پذیر

محکمہ سیاحت کے ذریعہ منعقدہ اس تقریب میں کشمیر کے روایتی پکوانوں کے حوالے سے ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف قسم کے پکوان شامل ہیں اختتامی تقریب کے موقعے پر ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر نثار احمد وانی جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت تبسم کاملی کے ذریعہ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ مقابلے میں کشمیر کے مختلف حصوں سے 50 کے قریب خواتین شریک تھیں جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور کشمیر کے پرانے اور روایتی پکوانوں کو تیار کرنے میں اپنا ہنر دکھایا۔

محکمہ کی جانب سے روایتی کشمیری پکوانوں کو بنانے کا یہ مقابلہ اس سے قبل سرینگر کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ راج باغ میں منعقدہ ہوا تھا اور اس مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 50 خواتین شرکاء میں سے 16 کو حتمی راؤنڈ کے لئے ماہرین کی ایک پینل نے منتخب کیا تھا اس مقابلے کا دوسرا اور آخری مرحلہ سرینگر کے کونگپوش ریستوراں میں ہوا منعقد کیا گیا۔

ڈائریکٹر سیاحت نثار احمد کے مطابق سے اس تقریب کا مقصد روایتی پکوانوں پر مشتمل فوڈ کلچر کا جائزہ لینا تھا اور خواتین کے اندر ان فراموش شدہ پکوانوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا تھا - اس کے علاوہ ان پروگراموں کا مقصد مقامی سیاحت کو بڑھاوا دینا ہے۔

جوائنٹ ڈائریکٹر تبسم کاملی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا "ہم ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنا چاہتے ہیں جہاں خواتین اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں ، اس سے قبل ہم نے خواتین کے لئے ایک نمائش کا اہتمام کیا جہاں انہوں نے پیپر ماشی کے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details