اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sufi Festival in Srinagar: صوفی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسائل کا حل ممکن، ڈاکٹر درخشاں اندرابی

محکمہ سیاحت نے آج سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں تین روزہ صوفی فیسٹول کا انعقاد کیا۔ فیسٹول میں ایک حصے کے طور نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں روائتی دستکاری اشیا، ثقافت سے جڑی چیزیں اور موسیقی کے پرانے آلات رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نمائش میں نامور درگاہوں اور خانقاہوں کی تصویریں ان کے تاریخی پاس منظر کے ساتھ دیکھنے کو ملیں۔ وہیں صدیوں پرانے قرانی نسخے اور دیگر نمونے بھی نمائش کا حصہ تھے۔ Three days Sufi Festival in Srinagar

touris  dept organise three-days-Sufi-festival-in-skicc-srinagar
صوفی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسائل کا حل ممکن، ڈاکٹر درخشاں اندرابی

By

Published : Jun 9, 2022, 8:02 PM IST

Updated : Jun 9, 2022, 9:10 PM IST

سرینگر: محکمہ سیاحت کی جانب سے جمعرات کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں صوفی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی مہان ذی وقار کے طور موجود رہیں۔ وہیں فن، ادب اور تعلیم سے وابستہ کئی شخصیات کے علاوہ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ Sufi Festival in SKICC SRINAGAR

صوفی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسائل کا حل ممکن، ڈاکٹر درخشاں اندرابی


فیسٹول کا آغاز میں روایتی طور پر اسبند اور شمع جلا کر کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت کے سکریٹری سرمد حفیظ نے مہمانوں کا استقبال کرتے فیسٹول کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صاف عیاں ہے کہ وادی کشمیر نہ صرف خوبصورتی کی وجہ سے اپنی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے بلکہ منفرد تہذیب، ثقافت اور صوفی روایات کے اعتبار سے بھی یہ اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔Secretary Tourism Sarmad Hafeez in Sufi Festival in srinagar


تقریب میں ایک حصے کے طور نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں روایتی دستکاری اور ثقافت سے جڑی چیزیں اور موسیقی کے پرانے آلات رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نمائش میں نامور درگاہوں اور خانقاہوں کی تصویریں ان کے تاریخی پاس منظر کے ساتھ دیکھنے کو ملیں۔ وہیں صدیوں پرانے قرانی نسخے اور دیگر نمونے بھی نمائش کا حصہ تھے۔ Exhibition in Sufi Festival Srinagar

اس موقع پر کئی شخصیات نے صوفی روایات کے موضوع پر خطاب کیا۔ شاعر، ادیب اور براڈ کاسٹر ستیش ومل نے تصوف اور صوفی روایات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر صوفی، سنتوں، ریشیوں اور منیوں کی سرزمین ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی موجودہ مسائل کا حل نکلا جاسکتا ہے، جب کہ صوفی تعلیمات کشمیر کی روح ہیں اور انہیں کے سبب کشمیریت آج بھی زندہ ہے۔ ایسے میں صوفی روایات اور تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منعقدہ تقریب پر روایتی ساز پر صوفیانہ کلام بھی سننے کو ملا جب کہ تین روز تک جاری رہنے والے اس صوفی فیسٹول پر نہ صرف مقامی فنکار صوفیانہ موسیقی پیش کریں گے بلکہ ملک کے نامور قوالوں کو بھی دعوت دی گئی۔

مزید پڑھیں:



جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ جب تک صوفیوں، سنتوں اور بزرگان دین کی تعلیمات کو عام نہیں کیا جائے تب تک بہتر زندگی اور امن و امان اور خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اس صوفی فیسٹول کو منعقد کرنے میں محکمے سیاحت کو جموں و کشمیر وقف بورڈ، کھادی اینڈ ولیج بورڈ، اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز، آرکائیوز اینڈ آرکالوجی، یونیورسٹی اور ڈائریکٹر کلاجز کا بھی تعاون حاصل ہے۔

Last Updated : Jun 9, 2022, 9:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details