وادی کشمیر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج یعنی 23 مارچ بروز جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ چند ممالک جس میں پاکستان بھی شامل ہیں چاند نظر آنے کی تصدیق کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام کشمیر میں رمضان المبارک کا مہینہ 23 مارچ یعنی آج سے شروع ہورہا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں اگرچہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تاہم پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ ایسے میں وادی کشمیر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج یعنی 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔
اس حوالے سے رات کے گیارہ بجے وادی کشمیر کے مختلف مساجد میں نماز تراویح ادا کرنے اور 23 مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادھر سعودی عرب میں بھی رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ یعنی آج ہے۔ ادھر بھارت میں چاند کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو شروع ہوگا۔ وہیں پاکستان میں دیر رات چاند دیکھنے کی تصدیق کردی گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر جمعرات کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ ملک کی مختلف ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی ہے کہ 22 مارچ کو بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کی بناء پر 24 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔