اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات کاروباریوں کے خلاف پولیس متحرک - منشیات کاروباریوں کے خلاف پولیس متحرک

ضلع سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں نشہ آور اشیاء کے علاوہ شراب، چرس اور دیگر نشہ آور چیزیں کھلے عام بک رہی ہیں۔

منشیات کاروباریوں کے خلاف پولیس متحرک
منشیات کاروباریوں کے خلاف پولیس متحرک

By

Published : Nov 6, 2020, 2:50 PM IST

منشیات کا کاروبار کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ وہیں ایسا کوئی بھی دن نہیں گزرتا ہے جب پولیس وادی میں کسی نہ کسی منشیات فروش یا اسمگلر کو سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈھکیل دیتی ہے۔

ضلع سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں نشہ آور ادویات کے علاوہ شراب، چرس اور دیگر نشہ آور چیزیں کھلے عام بک رہی ہیں۔

اگرچہ پولیس سماج میں بڑی تیزی سے پھیل رہی نشہ کی برائی کو ختم کرنے کی غرض سے کئی مہینوں سے زوروشور سے مہم چلا رہی ہے۔ تاہم لوگ انتظامیہ خاص کر پولیس سے پر زور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان اڈوں پر ہاتھ ڈالا جائے جہاں سے اوباش لوگ نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنارہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ان ادویات فروشوں کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے جو بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے ادویات نوجوانوں کو فراہم کرتے ہیں۔

ضلع سرینگر کے علاوہ پلوامہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل اور دیگر اضلاع میں نوجوان کی ایک بڑی تعداد کو نشیلی ادویات اور چرس کی لت میں مبتلا کیا جارہا ہے جبکہ نشے کی یہ عادت وادیٔ کشمیر میں آئے روز خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے۔

ادھر پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جارہی ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور سماج میں تیزی سے پھیل رہی اس برائی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details