اردو

urdu

ETV Bharat / state

President's Kashmir visit صدر ہند کے دورے کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات - کشمیری یونیسرسٹی کنوکیشن

کشمیر یونیورسٹی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے اور بغیر پاس کے کسی کو بھی یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

صدر ہند دروپدی مرمو
صدر ہند دروپدی مرمو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 7:43 PM IST

سرینگر:صدر ہند دروپدی مرمو کے دورے کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سرینگر کے قرب و جوار میں سکیورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔کشمیر یونیورسٹی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے اور بغیر پاس کے کسی کو بھی یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔


بتادیں کہ صدر ہند بدھ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں سالانہ کنونشن سے خطاب کرئے گی۔اطلاعات کے مطابق صدر ہند دروپدی مرمو کے اس دورے کے پیش نظر حکام نے وادی بالخصوص شہر سرینگر کے قرب وجوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق صدر کی آمد سے قبل شہر کے تمام علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس سکیورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔
اس کے علاوہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جاتی تھی اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ لالچوک ، بٹہ مالو ، جہانگیر چوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ، ریگل چوک وغیرہ اور یونیورسٹی کی طرف جانے والی شاہراﺅں پر جگہ جگہ ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے ہاں گاڑیوں ، راہگیروں خاص کر موٹر ساروں کو روکا جارہا ہے اور ان کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈوں کی چیکنگ کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

صدر ہند دروپدی مرمو کے کشمیر دورے پر سیکورٹی جائزہ میٹنگ

اکتوبر میں صدر جمہوریہ کا کشمیر دورہ


دریں اثنا کشمیر یونیورسٹی میں صدر ہند کی آمد کے پیش نظر کیمپس کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔کشمیر یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پولیس ، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف کے اہلکار چپے چپے پر تعینات کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details