سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی کے "من کی بات" پروگرام کے سویں قسط پر جہاں ملک بھر میں بی جے پی نے تقاریب کا انعقاد کیا تھا، وہیں وادی کشمیر میں بھی پارٹی نے مختلف اضلاع میں پروگرام منعقد کئے۔جموں میں یونین ٹریٹری کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے سب سے بڑی تقریب کی صدارت کی۔ جبکہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بی جے پی نے ایس کے آئی سی سی میں بڑی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں پارٹی کے لیڈران سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
جموں کشمیر وقف بورڈ نے سرینگر کے ٹیگور ہال میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں وقف بورڈ کے چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے صدارت کی۔ اس کے علاوہ وقف ممبران بھی شامل تھے اور تقریب میں وقف بورڈ سے منسلک تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔ درخشاں انداربی نے من کی بات کی اہمیت کے متعلق اس اجلاس کو آگاہ کیا۔