اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Accident سرینگر میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

سرینگر کے ملورہ شالہ ٹینگ علاقے میں پیر کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 17, 2023, 3:27 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقہ میں پیر کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملورہ شالہ ٹینگ علاقے میں پٹرول پمپ کے نزدیک پیر کے روز ایک آٹو، ٹپر اور ماروتی کار کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جب کہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

متوفی ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت ظہور اشرف ساکن پٹن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:Bijbehara Accident سڑک حادثہ میں دوشیزہ ہلاک، تین افراد زخمی

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 1,04,983 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 برسوں میں جموں و کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details