اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین افراد کی مبینہ خودکشی

ماہرین کا کہنا ہے کہ خود کشی کے واقعات میں ہو رہے اضافے کی وجہ لاک ڈاؤن اور کورونا وبا بھی ہے کیونکہ اس سے لوگوں میں ذہنی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین افراد کی مبینہ خودکشی
سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین افراد کی مبینہ خودکشی

By

Published : Jun 18, 2021, 5:09 PM IST

وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات میں ہو رہے ہوشربا اضافے کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین افراد نے خودکشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے جمعہ کی صبح سری نگر کے نور باغ علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر کے نور باغ علاقے میں جمعہ کی صبح گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک 56 سالہ خاتون نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی تمام کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہاں موجود لوگوں نے اس خاتون کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ بعد میں خاتون کو دریائے سے نکالنے کے لئے ایک آپریشن شروع کیا گیا اور کافی مشقت کے بعد خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کی لاش قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

بتادیں کہ جمعرات کو سری نگر کے بٹہ مالو اور نوگام علاقوں میں دو نوجوانوں نے خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔

ادھر کشمیر میں خودکشی کے واقعات میں ہو رہے ہوشربا اضافے سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعات میں ہو رہے اضافے کی وجہ کورونا وبا بھی ہے کیونکہ اس سے لوگوں میں ذہنی تناؤ بڑھ گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details