اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: کلسٹر یونیورسٹی کے وی سی کے لیے تین ناموں کی سفارش - کلسٹر یونیورسٹی سرینگر

کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے لیے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے تشکیل شدہ کمیٹی نے تین ناموں کو منظوری دیتے ہوئے چانسلر کے سامنے پیش کیا ہے۔

three names recommended for cluster university vice chancellor
سرینگر: کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے تین ناموں کی سفارش

By

Published : Feb 13, 2021, 10:13 PM IST

ذرائع کے مطابق کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 53 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اس کے لیے ایک پینل بنایا گیا تھا تاکہ وہ موصولہ درخواستوں میں سے تین ناموں کو منتخب کر کے چانسلر کو سونپ دیں۔

کلسٹر یونیورسٹی کے لیے نئے وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا، جس میں اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس سے قبل جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس کو چانسلر نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

کمیٹی کی سربراہی وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے پروفیسر راما شنکر دوبے بطور چئیرمین کررہے ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر راجیو گاندھی، انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی یوپی پروفیسر اے ایس کے سنہا اور سینٹر منیجمنٹ اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر فرقان قمر کمیٹی کے ممبران ہیں۔

واضح رہے کہ کلسٹر یونیورسٹی کا اضافی چارج اس وقت کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت کے پاس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details