سرینگر: جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے کے مطابق پولیس سب انسپکٹر عہدوں کے لیے تحریری امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری و فائنانشل کمشنر محکمہ داخلہ آر کے گوئل کریں گے۔ Three member committee to probe Alleged Irregularities in SI Recruitment کمیٹی میں پرنسپل سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ اور سیکریٹری محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کو 10 جون کو حکمنامہ جاری ہونے کی تاریخ سے 15دن کے اندر رپورٹ/سفارشات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ نے حالیہ دنوں پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں 7200 امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ میں کامیاب قرار دیا گیا جس پر کئی امیدواروں اور سماجی کارکنان نے سوال اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ Police Sub Inspector Recruitment Alleged Irregularities امیدواروں اور کارکنان کا الزام ہے کہ ’’ان نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔‘‘
سماجی رابطہ گاہ پر بھی صارفین نے ان نتائج پر شکوک و شبہات ظاہر کئے تھے اور عوامی تنقید کے بعد جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ منوج سنہا کا کہنا تھا کہ ’’کئی امیدواروں اور اخبارات میں ان نتائج کی شفافیت پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔‘‘