اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident راجستھان سڑک حادثے میں تین کشمیری ہلاک - etv bharat jammu kashmir news

سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈز اور پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 21, 2023, 7:56 AM IST

سری نگر: راجستھا ن کے چھورو علاقے میں پیر کے روز ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین کشمیری نوجوان برسر موقع ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راجستھان میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین کشمیری نوجوان ہوگئے ہیں۔

سڑک حادثے میں ہلاک شدہ افراد کی شناخت ڈرائیور جہانگیر احمد نائیکو ساکن ٹکن پلوامہ، اُس کا رشتہ دار محمد یوسف بٹ ساکن کریم آباد پلوامہ اور شوکت احمد وانی ساکن کپواڑہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جس ٹرک کو حادثہ پیش آیا اُس میں یہ تینوں کشمیری افراد سوار تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کے گھر والوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا اور لاشوں کو واپس لانے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سرنکوٹ کے دھندک میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی

یو این آ ئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details