سرینگر شہر کے ایس ایس پی ڈاکٹر حسیب مُغل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'باوثوق ذرائع اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پولیس نے جیش محمد تنظیم سے وابستہ تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے، یہ تینوں جنوبی کشمیر کے رہنے والے ہیں اور سرینگر میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم تھے۔
ڈاکٹر حسیب مُغل نے کہا کہ 'ان افراد نے وی پی این کا استعمال کرکے پاکستان میں بیٹھے اپنے دیگر ساتھیوں سے ہدایتیں لیں جس کے بعد یہ واردات انجام دی تھی۔
سرینگر گرینیڈ حملہ: تین عسکریت پسند گرفتار انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ہمیں معلوم ہوا کی ان کا منصوبہ وادی کشمیر کے حالات معمول پر آنے سے روکنا ہے اور پر ہجوم جگہوں پر حملے کرکے امن و امان کو خراب کرنا ہے۔
ڈاکٹر حسیب مغل نے بتایا کہ 'گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت نوید لطیف پیڈرو، شکیل احمد بند اور شمشاد منظور کے طور ہوئی ہے، نوید اور شکیل پلوامہ کے رہنے والے ہیں جبکہ شمشاد شوپیاں کا باشندہ ہے اور اس وقت سرینگر کے ایک سرکاری کالج سے بی اے کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔، نوید بھی پڑھائی میں کافی ذہین ہے اور اس نے 12 جماعت میں 80 فیصد نمبرات حاصل کئے تھے اور فی الحال راج باغ کے ایک کوچنگ سینٹر میں ان ای ای ٹی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے جبکہ شکیل کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کی وہ ایک سیاسی رہنما کا رشتےدار ہیں۔
پولیس نے تینوں افراد کے خلاف دفعہ 307، 3/5 اور 23 یو اے (پی) کے تحت کیسے درج کیا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ 'اس گرفتاری سے جیش محمد کو کافی دھچکا لگا ہے کیوں کی وہ شہر میں اپنا نیٹ ورک بڑھانے کی کوشش کر رہا تھا وہیں والدین کو بھی اپنے بچوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اُن بچوں پر جو تعلیم کے سلسلے میں گھر سے باہر ہے۔
واضع رہے کہ اتوار کو ہوئے گرینیڈ حملے میں 2 سی ار پی ایف اہلکاروں کے علاوہ 6 عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔