سرینگر: پولیس نے سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں دو لڑکوں پر حملے کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کر گرفتار کیا ہے۔سرینگر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'عید گاہ پارک میں کچھ لوگوں نے دو لڑکوں کو بری طرح پیٹ کر زخمی کر دیا'۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت احرار صدیق نجار، عاطف ظفر وانی اور حسیب احمد میر ساکنان وانگن پورہ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن صفا کدل میں ایک کیس درج کیا گیا اور جرم کے لئے استعمال کیا جانے والا ہتھیار بھی بر آمد کیا گیا۔ بتادیں کہ سرینگر پولیس نے گزشتہ دن غنڈہ گردی کرتے ہوئے پائے جانے والی نابالغوں کو کونسلک کے بعد رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر پولیس نے تھار جیپ میں سوار نابالغوں کو سرینگر کے فوریشور روڈ پر اس وقت پکڑ لیا جب وہ غنڈہ گردی کر رہے تھے۔پولیس نے نابالغوں کی اہل خانہ کے ساتھ مشاورت کی اور بعد میں بالغوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔