سرینگر:نوجوانوں کو مصوری کی جانب راغب کرنے کی ایک کوشش کے تحت جمعہ کو سرینگر کے آرٹس ایمپوریم، عبداللہ پل، میں ’’آٹم آرٹ نمائش‘‘ کے عنوان سے تین روزہ پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ اس نمائش کا اہتمام ایک نامور قومی فنکارہ دیپا سونی نے کیا۔ پینٹنگ نمائش کے دوران ’’لائیو پینٹنگ‘‘ پروگرام بھی منعقد ہوگا۔ Three Day Art Exhibition Starts in Srinagar
صوبہ جموں کے ادھم پور ضلع سے تعلق رکھنے والی دیپا سونی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس نمائش میں مختلف اقسام کی پینٹنگز - جن میں آئل کلر، واٹر کلر، فیوژن، تھری ڈائمینشنل سمیت دیگر پینٹنگز کو نمائش میں رکھا گیا ہے۔ اس کا مقصد آرٹ کی ترویج و اشاعت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوجوان نسل تھری ڈائمنشنل آرٹ کی طرف راغب ہو رہی ہے، ساتھ ہی لوک آرٹ کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش کے ذریعے ہم نوجوان نسل کو متاثر کرنے اور انہیں لوک فن سے جڑے رہنے کے لیے لوک آرٹ اور دیگر جدید ترین تکنیک کو ضم کرنے کا منفرد طریقہ پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ Exhibition at Arts Emporium Srinagar