مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بمنہ علاقے کی تین کالونیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ان کالونیوں میں کورونا کے کئی کیسیز مثبت آ رہے تھے اس لیے انتظامیہ نے قدم اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق وادی میں ہر روز کورونا کیسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دیگر اضلاع کے مقابلے سرینگر میں کورونا کے زیادہ مثبت کیسز نکلتے ہیں۔ اسی لیے تین کالونیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ اس وبا کو روکنے کے لیے متعلقہ کالونیوں کے تمام اندورنی راستوں کو بند کیا گیا۔