سری نگر:پولیس نے سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ، 2 آر آر نے سری نگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار عسکریت پسندوں کے قبضے سے 3 اے کے رائفلز، دو پستول، نو میگزین اور 200 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ Srinagar Police Arrested Three Alleged Militants