مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہر سال کی طرح اس برس بھی حضرت نقشبند صاحب مشکل کشاءؒ کا عرس منایا گیا۔
نقشبند صاحب عوام میں خواجہ دیگر کے نام سے مشہور ہیں، عرس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے ان کے آستانہ عالیہ واقع خواجہ بازار میں حاضری دیکر خواجہ دیگر یعنی نماز عصر ادا کی۔
خواجہ نقشبند کا عرس مبارک نماز قبل امام خطیب مولوی طیب کاملی نے خواجہ دیگر پہ روشنی ڈالی اور حضرت نقشبند صاحب کی کمالات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ حضرت نے دین اسلام پر چلنے کی تعلیم دی ہے اور اسی میں عالم اسلام کی بھلائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات پر ایک نظر
خواجہ نقش بند ایک صوفی بزرگ تھے، جس جگہ پر ان کا مزار ہے، وہ جگہ سکندر پور کے نام سے مشہور ہے۔ کیونکہ ان کی زیارت کو سلطان سکندر نے تعمیر کیا تھا۔