سرینگر:وزارت داخلہ کے مطابق پانچ درجاتی حفاظتی احاطہ کے درمیان امسال 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی فورسز کی کم از کم 300 اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں Security For Amarnath Yatra 2022 گی۔ سکیورٹی کے اعلیٰ افسر کے مطابق سالانہ امرتھ یاترا کے لیے جگہ جگہ پر سکیورٹی عملے تعینات کیے جائیں گے، وہیں یاتریوں کو نئے حفاظتی اقدام کے تحت مائیکرو چپس کے ساتھ کلائی والے بینڈ فراہم کیے جائیں گے۔Micro Chips in Amarnath Yatra 2022
وزارات داخلہ کے مطابق امسال امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی فورسز کی 300 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، تاکہ یاترا پرامں طریقے سے منعقد کی جائے۔ ایم ایچ اے کے مطابق ان کمپنیوں میں زیادہ تر سی آر پی ایف کی تعنیاتی ہو گئی ہے، وہیں ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی۔ سی آئی ایس ایف کی کمپنیوں کو بھی یاترا کی ڈیوٹی دے گئی ہے۔ ایک کمپنی 100 سے 150 سکیورٹی کے اہلکاروں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کی کمان ایک کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق بنیادی توجہ شاہراہوں پر رہے گی، جن میں سرینگر جموں اور سرینگر گاندربل شاہراہ شامل ہیں کیونکہ ان دونوں شاہراوں سے یاتروں کو لے جانے والی گاڑیوں کی روانگی ہوتی ہے۔