سرینگر:گزشتہ 3 برس کے وقفے کے بعد کشمیر میں سیاحت کا شعبہ پٹری پر لوٹ چکا ہے۔امسال کا ٹورازم سیزن کو سیاحتی تاریخ میں سنہرا دور قرار دیا جارہا ہے ،کیونکہ رواں برس کے ابتدائی مہینوں کے دوران ہی گزشتہ برسوں کے ریکارڑ ٹوٹ گئے۔ رواں برس جنوری سے اب تک ریکارڈ تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے وادی کشمیر کی سیر کی ہے۔Tourist Season Kashmir
امسال سرما بھی سیاحتی اعتبار سے بہتر سیزن ثابت ہوگا، ناظم سیاحت ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے بات کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر فضل الحسیب پیر نے کہا کہ سرما کا سیزن شروع ہوگیا ہے ایسے میں سرمائی سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لیے محکمہ کئی اقدامات اٹھا رہا ہے،جس میں مخلتف قسم کے فیسٹول کے علاوہ کارنیولز اور نیا سال کا جشن وغیر بھی شامل ہیں۔Director Tourism On Winter Tourism In Kashmirانہوں نے کہا یہ پروگرام سرمائی سیاحت اور دیگر ریاستوں کے لوگوں کی کشمیر کی سیاحت پر آنے کے لیے اہم اقدامات مانے جارہے ہیں اس کے علاوہ محکمہ سیاحت دیگر ریاستوں میں روڈ شوز کے علاوہ دیگر پروگرام بھی منقد کرنے جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کشمیر کی سیر پر آنے کے لیے مائل کیا جائے۔ Winter Activities in Kashmir یہ بھی پڑھیں:Dal Lake House Boat Festival : وِنٹر ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے ہاؤس بوٹ فیسٹیول کا انعقاد
جولائی اور اگست کے مہینے آف سیزن مانے جاتے ہے لیکن اس کے باوجود بھی امسال ان مہینوں میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کشمیر میں دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امسال 75 نئے مقامات سیاحتی نقشے پر لائے گیے ایسے میں امید ہے سرما کے اس سیزن میں ریکاڑد تعداد میں یہاں سیاح دینے کو ملے گے۔ New Tourist Destination Of kashmir
محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاحتی نقشے پر لائے گئے کئی مقامات میں ایکو ٹورازم کو فروغ دیا جائے گئے جبکہ کئی مقامات ہوم سٹے جسیے تصور کو متعارف کرکے سیاحتی شعبے کو ایک نئی جہت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔Winter Tourisn
یہ بھی پڑھیں:Winter Tourism In Kashmir کشمیر کے ہوٹلز موسم سرما میں سیاحوں کے لیے تیار