سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گہری دھند اور شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں فی الحال موسم کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سری نگر میں گہری دھند کی وجہ سے جہاں صبح کے وقت ڈرائیوروں کو گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس چالو رکھنا پڑی وہیں لوگوں کا بھی گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔سری نگر میں دھند کی وجہ سے اسکولی بچوں کو اسکول جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Thick Fog Engulfs Srinagar وادی کشمیر میں موسم کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں - سرینگر نیوز
سری نگر میں ہفتے کی صبح گہری دھند کے راج نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل کر دیا۔ Thick Fog Engulfs Srinagar
بتادیں کہ وادی کشمیر میں چھٹی سے بارہویں جماعت کے لئے اسکول ابھی کھلے ہی ہیں تاہم اول سے پانچویں جاعت تک سرمائی تعطیلات ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر بعض علاقوں میں بھی ہفتے کی صبح گہری دھند چھائی رہی جو بعد ازاں دن گذرنے کے ساتھ اوجھل ہوگئی۔ وادی میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے جس سے لوگ گوناگوں مشلات سے دوچار ہیں۔ Thick Fog Engulfs Srinagar
یہ بھی پڑھیں : Dense Fog in Srinagar سرینگر میں گہری دھند، لوگوں کا صبح گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا