جہاں خطہ جموں کے چھ اضلاع پر مشتمل ادھم پور پارلیمانی حلقے میں پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، وہیں ہائی پروفائل سری نگر پارلیمانی حلقے کے تحت آنے والے وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل کے بیشتر پولنگ مراکز پر کوئی گہما گہمی نظر نہیں آرہی ہے۔
سرینگر پارلیمانی حلقے میں کوئی گہما گہمی نہیں
سیکورٹی کے اعتبار سے حساس مانی جانے والی ریاست جموں وکشمیر میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج صبح سات بجے سری نگر اور ادھم پور پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
سری نگر پارلیمانی حلقے میں کوئی گہما گہمی نہیں
سری نگر پارلیمانی حلقے میں بیشتر علاقوں میں پولنگ مراکز پر صرف سکیورٹی فورسز اور انتخابی عملہ کے اہلکار نظر آرہے ہیں۔
تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق بڈگام اور گاندربل اضلاع اور سری نگر کے بعض مضافاتی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے لگے ہیں۔
رائے دہندگان فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹس کو ویڈیو گرافی اور تصویریں لینے سے روک رہے ہیں۔