سرینگر:میر واعظ محمد عمر فاروق کو حکام نے گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ میر واعظ نے اگرچہ جمعہ کے روز اپنی رہائش واقع نگین سرینگر سے جامع مسجد جانے کی کوشش کی، تاہم انہیں مرکزی دروازے پر ہی پولیس نے روکا اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق اگست 2019 سے نظر بند نہیں ہیں اور نہ تھے۔ انہیں خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔۔Mirwaz umar Farooq not allowed for Friday prayers at Jamia masjid Srinagar
وہیں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نےمیر واعظ کی نظر بندی پر ٹویٹ کر کے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایل جی نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق نہ تو گھر میں نظر بند تھے اور نہ ہی ہیں۔ P Chidambaram on Mirwaiz detention
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ جب میر واعظ نے گذشتہ روز جمعہ کی نماز کے لیے گھر سے نکلنے کی کوشش کی تو جموں و کشمیر پولیس نے انہیں روک دیا۔ میرا خیال میں جموں و کشمیر میں دو یوٹیز ہیں۔ ایک کی سربراہی ایل جی اور دوسرے کی سربراہی جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی کر رہے ہیں۔