اردو

urdu

ETV Bharat / state

Theft incidents : سرینگر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا - چوری کی واردات رونما ہوئی

گزشتہ دنوں سرینگر میں مسجد حسین میں چوری کی واردات رونما ہوئی جس دوران نقب زنوں نے مسجد شریف سے قیمتی اشیاء چرا لی. Robbery in Masjid

سرینگر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا
سرینگر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا

By

Published : May 27, 2022, 9:32 AM IST

سرینگر: یوں تو وادی کے اطرا ف و اکناف میں چوری کی وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب نقب زن خدا کے گھر یعنی مساجد کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔ سرینگر آفس پر آئے ہوئے ایک وفد نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سرینگر میں مسجد حسین میں چوری کی واردات رونما ہوئی جس دوران نقب زنوں نے مسجد شریف سے قیمتی اشیاء چرا لی ۔ Theft Incidents In Kashmir

انہوں نے بتایا کہ چوری کی واردات رونما ہونے کے بعد پولیس تھانہ صدر میں رپورٹ درج کی گئی اور پولیس ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور وہاں سے ثبوت بھی جمع کئے۔مذکورہ وفد نے بتایا کہ وزیر باغ ، نٹی پورہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کی مساجد میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے چوری کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خدا کے گھر میں چوری کی واردات انجام دینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے ۔ Theft incidents on rise

مقامی لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں چوری کی وارداتیں رونما ہونے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔news on rising theft cases

یہ بھی پڑھیں : Robbery in Tral: ترال میں دورانِ شب پانچ گھروں میں چوری کی واردات

ABOUT THE AUTHOR

...view details