اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹھارہ مئی تک موسم ناسازگار رہنے کا امکان - weather is likely to remain erratic

موسمی حالات کے باعث لوگ قدرے سردی محسوس کر رہے ہیں اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو موسم سرما میں سردی سے بچنے کے لئے استعمال کئے جانے والے روایتی لباس 'پھیرن' میں ملبوس دیکھا گیا جبکہ میدانی علاقوں میں بھی لوگوں نے قدرے گرم لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

آٹھارہ مئی تک موسم ناسازگار رہنے کا امکان
آٹھارہ مئی تک موسم ناسازگار رہنے کا امکان

By

Published : May 13, 2021, 1:33 PM IST

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسمی صورتحال گذشتہ تین دنوں سے مسلسل ناسازگار ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 18 مئی تک موسم ناساز رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران وادی میں 12 سے 14 مئی تک موسلا دھار بارش ہوسکتی ہیں تاہم بعد میں 18 مئی تک کہیں کہیں بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

دریں اثناء وادی میں جمعرات کے روز بھی موسمی صورت حال دگرگوں رہی اور مطلع ابر آلود رہا۔

وادی میں ناساز موسمی حالات کے باعث لوگ قدرے سردی محسوس کر رہے ہیں اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو موسم سرما میں سردی سے بچنے کے لئے استعمال کئے جانے والے روایتی لباس 'پھیرن' میں ملبوس دیکھا گیا جبکہ میدانی علاقوں میں بھی لوگوں نے قدرے گرم لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

قریب ایک ہفتے تک وادی میں موسم خشک رہنے کے بعد ایک بار پھر سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 18 مئی تک دوبارہ بارش کی پیش گوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details