اردو

urdu

ETV Bharat / state

مین اسٹریم پارٹیوں کے بغیر جموں و کشمیر کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے: نیشنل کانفرنس - نیشنل کانفرنس اور پیلوپلز الاینس فار گپکار ڈیکلیریشن

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے این سی کے صوبائی صدر ناصر اسلم نے بتایا کہ 'جس بھی طرح سے دلی سرکار نے جموں و کشمیر کے مین اسٹریم لیڈران کے ساتھ بات چیت کی شروعات کی ہے وہ خوش آئیند قدم ہے-'

مینسٹریم کے بغیر جموں و کشمیر کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے: نیشنل کانفرنس
مینسٹریم کے بغیر جموں و کشمیر کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے: نیشنل کانفرنس

By

Published : Jun 21, 2021, 3:47 PM IST

نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ دو برس کے عرصے کے بعد بی جے پی سرکار کو محسوس ہوا کہ جموں و کشمیر کے حالات مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے بغیر بہتری کی طرف نہیں لائے جاسکتے۔

مینسٹریم کے بغیر جموں و کشمیر کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے: نیشنل کانفرنس

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے این سی کے صوبائی صدر ناصر اسلم نے بتایا کہ جس بھی طرح سے دلی سرکار نے جموں و کشمیر کے مین سٹریم لیڑران کے ساتھ بات چیت کی شروعات کی ہے وہ خوش آئیند قدم ہے- ''

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے سیاسی چہل پہل چاہے بیرونی دباؤ سے یا دباؤ کے بغیر ہو یہ اچھی شروعات ہے-

یاد رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے وادی کشمیر میں کافی سیاسی گہما گمی دیکھی جارہی ہے جس میں خاص طور سے نیشنل کانفرنس کافی سرگرم ہے- جموں و کشمیر میں قریباً دو برس کے بعد سیاسی سرگرمیوں نے طول پکڑ لیا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے یہاں کی دبی ہوئی مینسٹریم سیاست دوبارہ زندہ ہوئی ہے-

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی نے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ پر تذبذب برقرار رکھا

دراصل وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے 14 اہم لیڑران سے سیاسی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے دلی میں گفتگو کریں گے-

اس گفتگو کی تیاریاں کرنے میں گزشتہ دو ہفتوں سے وادی کشمیر میں متعدد سیاسی سرگرمیاں دیکھی گئی جس میں نیشنل کانفرنس اور پیلوپلز الاینس فار گپکار ڈیکلیریشن نے ملاقاتیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details