پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت اور پہچان رکھنے والی وادی کشمیر کی دستکاری صنعت میں یہاں کی خواتین کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔
گذشتہ ایک برس سے چار اضلاع میں 2400 خواتین کو حکومت ایک اسکیم کے تحت دستکاری میں ان کے ہنر کو مزید بہتر بنانے اور انہیں مزید روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جہلم توی فلڈریکوری بروجیکٹ کے تحت ان خواتین کو سرینگر، بانڈی پورہ، گاندربل اضلاع میں ان کے ہنر کو مزید بہتر بنانے اور ان کو مختلف کمپنیوں سے منسلک کر کے ان کی دستکاری کو مقبول بنایا جارہا ہے۔
محکمہ ہینڈی کرافٹ کے ٹرینر افسر شیخ مدثر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پروجیکٹ کا مقصد ہے کہ دستکاروں کو ان کے ہنر سے منسلک کرنا اور ان کو بہتر بنانا ہے۔'