سرینگر:جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر طبی ماہرین کے کام اور گراں قدر خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں انہوں نے قوم اور سماج کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لیے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل عزم پر فخر کا اظہار کیا۔ موصوف نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'میں ڈاکٹروں کے قومی دن پر تمام ڈاکٹروں کا مشکور ہوں، جو زندگی بچانے کے لیے چوبیس گھنٹے مریضوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں جبکہ معاشرے کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈی بی گیش کی صحت کے شعبہ میں خدمات کو سراہنے کے لیے یکم جولائی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یکم جولائی کے موقع پر صحت سے متعلق مختلف اداروں، ہسپتالوں اور طبی اداروں/مارکز میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔