فکزیشن کمیٹی نے پرائیوٹ اسکولوں کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل سے متعلق دستاویزات اور تفصیلات فراہم کریں۔ وہیں کمیٹی نے نجی اسکول انتظامیہ سے کہا کہ متعلقہ دستاویزات اور معاون تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ نجی اسکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا و طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ سہولیات کے سلسلہ میں جاری تعطل کو سلجھانے کے لئے مدد مل سکے۔
واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر سرکار آنے والے 15 دنوں کے اندر اندر نجی اسکولوں کی بس فیس اور اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کرے گی تو پھر تمام نجی اسکول اپنی اپنی بسوں کو انتظامیہ کے حوالے کر دے گی۔