اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمانی وفد سے فاروق عبداللہ کی ملاقات،  کشمیر کے حالات پر کیا تبادلہ خیال - etv bharat

دلچسپ بات ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فاروق عبداللہ نے کسی سیاسی وفد سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں انہوں نے جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

پارلیمانی وفد کی پہلی میٹنگ اختتام پزیر
پارلیمانی وفد کی پہلی میٹنگ اختتام پزیر

By

Published : Jan 21, 2021, 3:52 PM IST

Updated : Jan 21, 2021, 4:50 PM IST

گزشتہ روز کشمیر آئے اکاتیس اراکین پر مشتمل پارلیمانی وفد کی پہلی میٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔ آج مختلف وفود نے ان سے سرینگر کے تاج ووانتا ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں نیشنل کانفرس کے سربراہ فاروق عبد اللہ، ایم او ایس جتیندر سنگھ رانا، سیاحت سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل تھے۔

یہ وفد تین روزہ دورے پر کشمیر آیا ہوا ہے۔

دلچسپ بات ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد فاروق عبداللہ کی کسی بھی سرکاری وفد کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں انہوں نے جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد کی قیادت ٹی جی ونکٹیش کر رہے ہیں۔ یہ وفد کشمیر کے تاجروں اور سیاسی جماعتوں کے ممبران سے بھی ملاقات کرے گا اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

وفد کے دورے سے کیا نتائج برامد ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم پارلیمانی وفد کے دورے سے کچھ امیدیں ضرور وابستہ ہوگئی ہیں۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 4:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details