اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doctor at LD hospital لال دید اسپتال میں مریضہ کا معائنہ کرنے سے ڈاکٹر کا انکار، ویڈیو وائرل - ویڈیو وائرل

تیمار نے اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی بنایا ہے جو کہ اب تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ خاتون ڈاکٹر تیمار دار کو مریضہ کی جانچ کرنے سے انکار کررہی ہے اور تیمار دار کو آر ایم او اور پولیس کے پاس لے جانے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔ Lady doctor at LD hospital allegedly denied to treat patient, video goes viral

ڈاکٹر
ڈاکٹر

By

Published : Nov 14, 2022, 11:40 AM IST

خواتین کے واحد بڑے لال دید اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی جانب سے مریضہ کا معائنہ کرنے سے انکار کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مریضہ کے تیمار دار کے مطابق وہ ہسپتال میں زیر علاج مریضہ کے معائنہ کے لیے جب ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کو بلانے گئے تو خاتون ڈاکٹر نے مریضہ کا معائنہ کرنے سے صاف انکار کیا، ڈاکٹر نے کہا کہ وہ اس کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کس مریض کا علاج کرے گی اور کس کا نہیں۔ Lady doctor at LD hospital allegedly denied to treat patient, video goes viral

ڈاکٹر

تیمار نے اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی بنایا یے جو کہ اب تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ خاتون ڈاکٹر تیمار دار کو مریضہ کی جانچ کرنے سے انکار کررہی ہے اور تیمار دار کو آر ایم او اور پولیس کے پاس لے جانی کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں تیمار دار مریضہ کا معائنہ کرنے کی گزارش کررہا ہے، تو ڈاکٹر یہ کہتی ہوئی دیکھی جارہی کہ وہ حق رکھتی ہے کہ وہ کس مریض کو دیکھے اور کس کو نہیں۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لل دید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Jammu and Kashmir Govt on doctors: ڈاکٹر ڈیوٹی کے دوران نجی پریکٹس سے گریز کریں، جموں وکشمیر انتظامیہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details