اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سری نگر میں آڈ - ایون فارمولہ نافذ ہوسکتا ہے'

سرینگرمیں گذشتہ دنوں ہوئی شدید برفباری کے پیش نظرقومی دارالحکومت دہلی کے طرز پر سری نگر ٹریفک انتظامیہ نے 'آڈ - ایون' فارمولے کو علاقے میں نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن حکومت کی اجازت کا انہیں انتظارہے۔

By

Published : Jan 13, 2021, 6:42 PM IST

'انتظامیہ کو سری نگر میں آڈ ایون فارمولہ کو نافذ کرنا ہوگا'
'انتظامیہ کو سری نگر میں آڈ ایون فارمولہ کو نافذ کرنا ہوگا'

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں شدید برفباری کے باعث گزشتہ تین روز سے ٹریفک کا نظام انتہائی خراب رہا۔ ان حالت کے پیش نظر ٹریفک انتظامیہ نے شہر میں 'آڈ۔ ایون' فارمولے نافذ کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

'انتظامیہ کو سری نگر میں آڈ ایون فارمولہ کو نافذ کرنا ہوگا'

ٹریفک پولیس افسران کا کہنا ہے کہ' اس فیصلے کو شہر میں نافذ کرنے کے احکامات انتظامیہ کی جانب سے آنے چاہئے، کیونکہ انتظامیہ کی ہدایات کے بغیر وہ اس فارمولے کو نافذ نہیں کر سکتے ہیں۔ سرینگر ٹریفک پولیس کے میڈیا انچارج شیخ عادل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ۔ تریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو اس طرح کے فیصلے لینے ہوں گے۔

اس تعلق سے ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اس فارمولے کو شہر میں نافذ کرنے سے قبل جامع منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو اس کا خیال بھی رکھنا لازمی ہوگا۔

میڈیا انچارج شیخ عادل نے کہا کہ۔ اگرچہ یہ فارمولہ دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ کیونکہ قومی دارالحکومت دہلی میں گاڑیوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے، جبکہ سرینگر شہر میں تین لاکھ سے زائد رجسٹرڈ گاڑیاں ہیں جو دہلی کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں فوجی اہلکاروں پر گرنیڈ حملہ

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ' وادی میں گذشتہ ہفتے ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے سڑکیں برف کی زد میں انکے ارد گرد کافی برف جمع ہے۔ جس سے شہر کے ساتھ ساتھ دوسرے قصبہ جات میں ٹریفک نظام کافی خراب رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details