سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شوپیاں میں دو غیر مقامی مزدوروں کی مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حرکت میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کو سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ LG on Target Killing in kashmir
بتادیں کہ جنوبی ضلع شوپیاں کے حرمین گاوں میں درمیانی شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔migrant workers killed in shopian
منوج سنہا نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ (اس حرکت) کے مرتکبین اور دہشت گردوں کو مدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
اُن کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث ایک عسکریت پسندوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ باقی ملزمان کی بھی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔ایل جی سنہا نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔