نئی دہلی:مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مودی حکومت نے 2014 سے دہشت گردی کے خلاف جو زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی تھی، اس کے نتیجے میں آج جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو جاری رکھے گا اور حکومت ملک میں دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے مختلف پالیسیاں بنائی ہیں جن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) شامل ہے۔Zero tolerance on Terrorism
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین بنائے ہیں اور اس مسئلے پر بین الاقوامی فورم کو اکٹھا کرنے اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے بہت سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ بھارت میں منعقدہ 90ویں انٹرپول جنرل اسمبلی میں 2000 سے زائد سفارت کاروں نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف عالمی ایکشن کا اعلان کیا گیا۔UAPA on Terrorism