اردو

urdu

Temporary Ban on Prayer at Jamia Masjid Srinagar Lifted: جامع مسجد سرینگر میں نماز پر عارضی پابندی ہٹادی گئی

سرینگر میں واقع تاریخی جامع مسجد کو جمعہ کی سہ پہر شب قدر اور جمعۃ الوداع کی نمازوں پر عارضی طور پر عائد پابندیاں ختم کر کے سہ پہر کے بعد نماز کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ Temporary Ban on Prayer at Jamia Masjid Srinagar Lifted

By

Published : Apr 30, 2022, 12:16 PM IST

Published : Apr 30, 2022, 12:16 PM IST

Updated : Apr 30, 2022, 2:13 PM IST

جامع مسجد سرینگر میں نماز پر عارضی پابندی ہٹادی گئی
جامع مسجد سرینگر میں نماز پر عارضی پابندی ہٹادی گئی

سرینگر: مرکزی جامع مسجد شب قدر اور جمعۃ الوداع کے اجتماعات کے لیے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی۔ حکام نے جمعہ کی سہ پہر تاریخی جامع مسجد سرینگر کو شب قدر اور جمعۃ الوداع کی نمازوں پر عارضی طور پر عائد پابندیاں ختم کر کے سہ پہر کے بعد نماز کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ تاریخی مسجد میں 28 اپریل مغرب کے بعد نماز پر عائد کی گئی پابندیوں کو 29 تاریخ سہ پہر 5 بجے ہٹادیا گیا جس کے بعد جامع مسجد کو معمول کی نمازوں کے لیے کھول دیا گیا جب کہ جامع مسجد کی دکانیں سہ پہر 3 بجے سے ہی کھلی ہوئی دیکھی گئیں۔ Temporary Ban on Prayer at Jamia Masjid Srinagar Lifted

یہ بھی پڑھیں:


سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق ہم لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں لیکن جامع مسجد کے احاطے کے اندر خلل، جھڑپوں اور جامع مسجد کے باہر نعرے بازی کی اطلاعات تھیں۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے مسجد کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ حکومت کے اس اقدام کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور اسے لوگوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے مترادف قرار دیا گیا۔ سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے انتظامیہ کے فیصلے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد کو بند کرنا حکومت کے ان دعووں کی قلعی کھول دیتا ہے کہ کشمیر میں امن و امان بھال ہوا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ نارملسی ایک مفروضہ ہے جسے طاقت کے بل پر زمینی سطح پر دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Last Updated : Apr 30, 2022, 2:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details