اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stabbing Incident in Srinagar سرینگر چاقو زنی واقعہ میں نو عمر لڑکا زخمی - سرینگر چاقو زنی واقع میں نو عمر لڑکا زخمی

گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج بمینہ میں منگل کے دوپہر ایک 19 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

teenager-injured-in-srinagar-during-stabbing-incident
سرینگر چاقو زنی واقع میں نو عمر لڑکا زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 4:35 PM IST

سرینگر: گورنمنٹ پولی ٹینک کالج بمنہ سرینگر میں چاقو زنی کا ایک واقع پیش آیا ہے، جس میں مبینہ طور ایک 19 سالہ لڑکا زخمی ہوا۔


گورنمنٹ پولی ٹینک کالج بمنہ میں منگل کی دوپہر پالی ٹیکنک کالج کے احاطے میں دو طلبہ کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس میں ایک لڑکے کو تیز دھار ہتھیار چھرا سے وار کیا گیا۔


سوپور کے رہنے والے مہران احمد ولد پرویز احمد کھرو نامی اس لڑکے کو کمر کے نچلے حصے اور سر میں چھرا گھونپ کر زخمی کردیا۔ تاہم نو عمر لڑکے کو زخمی حالت میں نزدیک ہسپتال جے وی سی ہسپتال بمنہ منتقل کیا گیا جہاں علاج ومعالجہ کے بعد مذکورہ لڑکے کی حالت مجموعی طور مستحکم بتائی جاتی ہے۔


اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کر کے ملوث دو لڑکوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے اور مخلتف دفعات کے تحت کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے لڑکوں کی شناخت چاڈورہ کے ابرار شبیر ولد شبیر احمد ڈار ولد ڈلگیٹ کے رینے والے راحیل علی ولد علی محمد پھلو کے طور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Cleric Stabbed In Budgam بڈگام میں مولوی پر چاقو سے حملہ


خیال رہے کہ کشمیر میں گزشتہ برسوں سے ایسے جرائم دیکھنے کو مل رہے ہیں جن کا رونما ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بتانے کے لیے اعداد و شمار کی ضرورت ہے کہ آیا نو عمر لڑکوں کے چھرا چلانے کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے یا نہیں لیکن یہ عیاں ہے کہ کشمیر میں چاقو زنی کا نیا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ حالیہ ایام کے دوران وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایسے 10 سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں, جہاں چاقو یا چھری سے حملے کiے گئے ہیں اور ان میں 2 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details