اردو

urdu

By

Published : May 21, 2020, 1:07 PM IST

Updated : May 21, 2020, 1:56 PM IST

ETV Bharat / state

نواکدل تصادم: لڑکے کی موت کیسے ہوئی؟

سرینگر میں چند روز قبل پیش آئے تصادم کے دوران مکان کی دیوار گرنے سے 12 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا تھا، اس نے گزشتہ شب آخری سانس لی۔ لواحقین نے کہا کہ تباہ شدہ مکانات کے ملبے میں دھماکہ ہوا تھا۔

نوا کدل تصادم: دیوار گرنے کی زد میں آکر زخمی لڑکا فوت
نوا کدل تصادم: دیوار گرنے کی زد میں آکر زخمی لڑکا فوت

سرینگر کے نوا کدل علاقے میں منگل کو ہوئے تصادم کے دوران رہائشی مکان گر جانے کی وجہ سے اس کی زد میں آکر زخمی ہوئے 12 سالہ لڑکے نے گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس نے فوت ہوئے لڑکے کی شناخت کرن نگر کے رہنے والے باسم اعجاز کے طور پر کی ہے جو منگل کے روز نوا کدل تصادم کے دوران اپنے آبائی مکان کی ایک دیوار گِرنے سے زخمی ہوا تھا۔ باسم اعجاز کے علاوہ تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

اعجاز کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ وہ تباہ شدہ مکان کو دیکھنے کیلئے گیا تھا اور وہاں ملبہ ہٹاتے ہوئے ایک دھماکہ ہوا جس سے اسکا جسم جھلس گیا اور بعد میں اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ساتویں جماعت کے طالب علم باسم اعجاز سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز نوا کدل علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے جن میں علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کے فرزند جنید صحرائی بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے صحرائی کی ہلاکت کو حزب المجاہدین کیلئے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا۔

نوا کدل انکاونٹر کے دوران متعدد مکانات زمین بوس کر دئے گئے جس میں رہائش پذیر سو کے قریب افراد بے گھر ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز پر جان بوجھ کر مکانات کو تباہ کرنے اور املاک لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے ان الزامات کے دفاع میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ مکانات گولیوں کے تبادلے میں کے دوران لگی آگ میں تہاب ہوگئے ہیں۔

Last Updated : May 21, 2020, 1:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details