اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dal Lake: ڈل جھیل کے تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال - شہر آفاق جھیل ڈل

ڈل جھیل (Dal Lake) کے رکھ رکھاؤ، گھاس پھوس نکالنے کے کام اور دیگر معاملات کی دیکھ ریکھ کی خاطر اب ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے۔ اس کے تحت ابتدائی طور پانچ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیے گیے ہیں اور مزید س سی سی ٹی وی کمیرے نصب کرنے کا کام بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔

ڈل جھیل کے تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال
ڈل جھیل کے تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال

By

Published : May 28, 2021, 4:08 PM IST

شہر آفاق جھیل ڈل (Dal Lake) کو تحفظ فراہم کرنے، جھیل کے ارد گرد کسی بھی قسم کے غیر مجاز تعمیر پر روک لگانے اور تعمیراتی مواد ڈھونے والی گاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لیے جھیل کے کناروں پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیے گئے ہیں۔

جھیل کے رکھ رکھاؤ، گھاس پھوس نکالنے کے کام اور دیگر معاملات کی دیکھ ریکھ کی خاطر اب ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے۔ اس کے تحت ابتدائی طور پانچ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیے گیے ہیں اور مزید س سی سی ٹی وی کمیرے نصب کرنے کا کام بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔

ڈل جھیل کے تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال
لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (Lakes and Water Ways Development Authority) کے وائس چیرمین کے مطابق کئی لوگ موجودہ صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاکر غیر قانونی طور تعمیراتی کام انجام دے رہے ہیں۔ اس پر روک لگانے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر بر وقت کارروائی عمل میں لانے کی خاطر نصب کئے جارہے ہیں سی سی ٹی وی کیمرے معاون و مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کرفیوں کی آڑ میں گرین بلیٹ میں بنائے جارہے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ کی کارروائیاں کئی دنوں سے جاری ہے۔ انہدامی کارروائیوں کے دوران 178 تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف 207 ایف آئی آر بھی درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ لاوڈا کے دائرہ اختیار میں تعمیراتی مواد لانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کیس درج کئے گئے ہیں۔
اس طرح کی کارروائیوں کے بیچ سی سی ٹی وی کمیرے نصب کرنے کے اقدام کو کافی اہم مانا جارہا ہے۔ادھر گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے بھی تعمیراتی مواد ڈھونے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو جھیل ڈل کے اردگرد کسی بھی طرح کے تعمیراتی مواد کو لانے اور لیجانے میں استعمال کی جائے گی۔
ڈل جھیل کی شان رفت بحال کرنے کے لئے کئی برس سے خصوصی پروجیکٹ کے تحت زر کثیر خرچ تو کیا جارہا ہے لیکن زمینی سطح پر اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آرہے ہیں۔ جس کے لئے لوگ متعلق محکمے کو ہی معرض الزام ٹھہراتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details