اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teachers Day 2023 گیارہ اساتذہ یوٹی اور ایک قومی سطح کے ایوارڈ کیلئے منتخب - کشمیر میں گیارہ اساتذہ یوٹی ایوارڈ کیلئے منتخب

ملک میں ہر سال پانچ ستمبر کو ڈاکٹر سرووپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کو اساتذہ کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پانچ ستمبر کو ایک تقریب میں 75 اساتذہ کو قومی اساتذہ ایوارڈ 2023 سے سرفراز کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 5:27 PM IST

سرینگر:اساتذہ قوموں کے معمار ہوتے ہیں اور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں اور اس لیے ہر سال 5 ستمبر کو ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔

بھارت کے دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر سرووپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقعے پر اس دن کو منایا جاتا ہے۔ڈاکٹر رادھا سروپلی کرشنن ملک کے ایک مشہور استاد،ماہر تعلیم، سماج اصلاح اور مفکر گزرے ہیں،جس نے بھارت میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

اس دن اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے اور طلبہ بھی اس دن کو اپنے اساتذہ کو تحائف پیش کرکے ان کے کام کی سراہنا کرتے ہیں۔ایسے میں یہ دن اساتذہ اور طلبہ کے درمیان گہرے تعلق اور اپنے اساتذہ کے تئیں عزت کو اظہار کرتا ہے۔

یوم اساتذہ کے موقعے پر ملک بھر میں سرکاری اور نجی سطح پر مخلتف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے،جس میں اساتذہ کی خدمات کو یاد کرکے انہیں خراج تحسن پیش کیا جاتا ہے۔ وہیں حوصلہ افزائی کے طور انہیں انعامات و اعزازات سے بھی نوازا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر میں سرکاری سطح پر سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک خاص تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس تقریب میں یو ٹی کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا خاص مہمان کے طور پر شرکت کررہے ہیں،جبکہ ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، چیف سیکرٹری، سکریٹری ایجوکیش اور ڈائریکڑ اسکول ایجوکیشن کے علاوہ جموں وکشمیر کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 6 سو سے زائد اساتذہ اور 3 سو کے قریب طلبہ وطالبات شرکت کررہے ہیں۔

اس مرتبہ یوم اساتذہ پر جسمانی طور خاص ایک استاد سمیت 11 اساتذہ کو حوصلہ افزائی کے طور ایواڈ سے نوازا جارہا ہے، جن میں 5 ٹیچرز کو ریاستی سطح کے ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔مذکورہ ٹیچرز کو انعام کے طور 50 ہزار روپے کی نقدی، ایک 40 گرام چاندی کا تمغہ، ایک شال اور میرٹ سرٹیفیکٹ دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ دیگر 6 اساتذہ کو بھی مومنٹو،میرٹ سرٹیفیکٹ اور ایک شال انعام کے طور دیا جارہا ہے۔

ادھر یوم اساتذہ پر مرکزی وزارت تعلیم بھی منتخب اساتذہ کو قومی اعزازات سے نوازتی ہے۔ اس مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے 75 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس میں جموں و کشمیر سے منتخب ہونے والے اساتذہ میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد شیخ بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:Teachers Make Future of Students: طلبہ کی شخصیت کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار

ریاض احمد شیخ شانگس زون کے ایک تعلیمی ادارے گورنمنٹ مڈل اسکول پوشناڑے میں گزشتہ 13 برسوں سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ ایسے میں ایوارڈ کے منتخب سبھی اساتذہ قومی راجدھانی دہلی پہنچ گئے ہیں اور وگیان بھون نئی دہلی میں 5 ستمبر یعنی کل منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں یہ منتخب اساتذہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کرے گے۔

دنیا کے مختلف مذاہب نے جہاں استاد کو گرو کا درجہ دیا ہے وہیں دین اسلام نے بھی استاد کو ایک اعلی مقام دیا ہے ۔پوری انسانیت کے معلم اعلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم سیکھوں اور علم کے لیے وقار سیکھوں اور جس سے علم حاصل کرو اس سے تواضع سے پیش آؤ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details