اردو

urdu

ETV Bharat / state

TB elimination ایل جی انتطامیہ نے کشمیر میں ٹی بی کے خاتمے کو ممکن بنایا، ڈائریکٹر ہیلتھ

جنوبی کشمیر کے دو اضلاع اننت ناگ اور پلوامہ کو ٹی بی یعنی تپ دق سے پاک قرار دیا گیا ہے جبکہ سرینگرکو اس حوالے سے طلائی تمغہ حاصل ہوا ہے۔واضح رہے کہ ضلع بڈگام اس سے قبل ہی ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 21, 2023, 10:06 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ایل جی انتطامیہ کی جانب سے بہم صحت خدمات نے کشمیر میں ٹی بی کے خاتمے کو ممکن بنایا، ڈائریکٹر ہیلتھ

سرینگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے وادی کشمیر کے مزید دو اضلاع کو ٹی بی سے پاک قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ طبی عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے ایل جی کی قیادت والی یوٹی حکومت کا جموں وکشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے میں مسلسل تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا اور سکریٹری صحت بھوپندر کمار سے ان کے فعال کردار اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مسلسل رہنمائی کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔ جبکہ انہوں نے این ٹی ای پی سے وابستہ ہیلتھ ملازمین کے تعاون کو سراہا اور انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی تپ دق افسر، چیف میڈیکل آفیسرز، ضلع تپ دق کے افسران، بلاک میڈیکل افسران اور محکمہ صحت کے عملے کی بھی ستائش کی۔


ادھر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ترجمان ڈاکٹر میر مشتاق نے کہا کہ اننت ناگ، پلوامہ کو اب تپ دق سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو اضلاع کے ساتھ ٹی بی سے پاک اضلاع کی فہرست تین تک پہنچ گئی ہے۔ واضح ریے ضلع بڈگام کے بعد اننت ناگ اور پلوامہ کو ٹی بی یعنی تپ دق سے پاک قرار دیا گیا ہے جبکہ سرینگر کو اس حوالے سے طلائی تمغہ حاصل ہوا ہے۔ایسے میں تین اضلاع میں ٹی بی تھری کا اعزاز حاصل ہے کیونکہ وسطی ضلع بڈگام کو سال 2021 میں ہی ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:South Kashmir Districts TB Free: اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع ٹی بی سے پاک قرار


ABOUT THE AUTHOR

...view details